پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا آج رات سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا آج رات سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

اتنے ٹیکسوں سے کاروبارنہیں چل سکتے، آج رات سے ملک بھر کے پمپس کو ڈرائی کرنا شروع کردیا جائے گا،
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا  آج رات سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

Webdesk

|

4 Jul 2024

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے  ملک بھر میں آج رات سے ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل پایا ہے۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، اتنے ٹیکسوں سے کاروبارنہیں چل سکتے، آج رات سے ملک بھر کے پمپس کو ڈرائی کرنا شروع کردیا جائے گا،جب تک حکومت مطالبات مان نہیں لیتی کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس0.5 فیصد عائد کیا گیا، حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے۔

عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ مطالبات نہیں مانے جارہے، ہڑتال کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ہڑتال ضرور کی جائے گی۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!