قاسم اور سلیمان نے ویزے کیلیے پاکستان کو درخواست دے دی

ویب ڈیسک
|
1 Aug 2025
قاسم اور سلیمان نے ویزے کیلیے پاکستان کو درخواست دے دی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ قاسم اور سلیمان نے پاکستان کے ویزے کیلیے لندن میں قائم سفارت خانے کو درخواست دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے حکام نے درخواست وصول کر کے اسے مزید کارروائی کیلیے پاکستانی وزارت داخلہ کو دے دیا ہے جہاں سے منظوری کے بعد دونوں کو ویزا دیا جائے گا۔
اس سے قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے اور پانچ اگست کی تحریک کی قیادت سے روک دیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے دعوؤں کی تردید کردی تھی۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے واضح کیا تھا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا اور دونوں پاکستان آئیں گے۔
اُدھر حکومت پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ قاسم اور سلیمان نے اگر پاکستان آکر کسی ریلی، دھرنے یا احتجاج میں شرکت کی تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جس کے تحت انہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔
Comments
0 comment