قومی ترانے کے احترام میں افغان قونصل جنرل کے کھڑے نہ ہونے پر پاکستان کا شدید ردعمل
افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ اقدام قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ
ویب ڈیسک
|
17 Sep 2024
پاکستان نے قومی ترانے کے احترام میں افغان قونصل جنرل کے کھڑے نہ ہونے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے حرمتی سفارتی آداب کے خلاف ہے، افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر اپنا شدید احتجاج اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام تک پہنچا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے احتجاج کے لیے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے جہاں انہیں احتجاجی مراسلہ دیا جائے گا جبکہ اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔
Comments
0 comment