قومی اور صوبائی کی نشستوں پر کامیاب امیدواوں کے نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کی ہدایت

قومی اور صوبائی کی نشستوں پر کامیاب امیدواوں کے نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے مذکورہ نشستوں پر نتائج جاری کرنے سے روک دیا
قومی اور صوبائی کی نشستوں پر کامیاب امیدواوں کے نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کی ہدایت

ویب ڈٰیسک

|

11 Feb 2024

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عام انتخابات 2024 میں قومی و صوبائی اسمبلی کے متعدد حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کے حتمی نوٹیفکیشنز جاری کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 10 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر آر اوز کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 47، 48،   این اے 28، این اے 49 اٹک ، این اے 50 اٹک، این اے 55 راولپنڈی، این اے 63 اور این اے 65 کے نتائج روک دیے۔

تحریک انصاف کے امیدوار علی بخاری کے وکیل نے دلائل دیے کہ علی بخاری فارم 45کے مطابق کامیاب ہوئے، ریٹرننگ افسر نے ہماری استدعا کے برعکس فارم 47جاری کر دیا، ہماری 50ہزار کی لیڈ کو ختم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے استحکام پارٹی کے نامزد کامیاب آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو اسلام آباد سے این اے 47اور 48کے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی نشستوں

 پی کے 73، پی کے79، 80 اور پی کے82 کے بھی نتائج کے خلاف سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں ریٹرننگ افسران کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔ پی کے 79سے تیمور سلیم اور پی کے82سے کامران بنگش نے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں  کی جانب سے دائر درخواست پر بھی سماعت ہوئی اور الیکشن کمیشن نے پی بی 01، پی پی 11، پی پی 20 ، پی پی 14 ،پی پی 16 ، پی پی 31، پی پی 33، پی پی 59 کے نتائج روک دیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!