6 hours ago
رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے لیے اوقات کار جاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک
|
1 Mar 2025
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری اداروں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے۔
ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے یہ اوقات صبح 9 بجے سے 2 بجے تک طے کیے گئے ہیں۔
جمعہ کے دن سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
یہ تبدیلیاں رمضان المبارک کے دوران ملازمین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔
Comments
0 comment