رمضان میں گیس کن اوقات میں دستیاب ہوگی؟ اوقات کا اعلان ہوگیا
ویب ڈیسک
|
7 Mar 2024
سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحر و افطار کے وقت گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
ایک بیان میں سوئی گیس نے کہا کہ صرف رات 3:00 بجے سے صبح 9:00 بجے (سحر) اور دوپہر 3:00 بجے سے رات 10:00 بجے (افطار) کے درمیان گیس فراہم کی جائے گی۔
تاہم سندھ اور بلوچستان میں صارفین کو گیس کی فراہمی صرف 13 گھنٹے تک محدود رہے گی۔
رمضان پرائس کنٹرول سے متعلق حالیہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو متوقع ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں چاند نظر آنے کی باضابطہ تصدیق کی جائے گی۔
ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کو طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک تیس دن تک روزہ رکھتے ہیں۔
Comments
0 comment