رؤف حسن کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
Webdesk
|
22 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحویل میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹریٹ پر چھاپے اور رؤف حسن کی گرفتاری کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے سینئر آفیسر کے ذرائع نے بتایا کہ رؤف حسن ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی تحویل میں ہیں، اُن کی گرفتاری میں ایف آئی اے ٹیم نے بھی معاونت کی تھی۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے حکام اور ترجمان رؤف حسن کہ گرفتاری بارے یکسر خاموش ہیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک انکوائری بھی جاری کی تھی جس میں رؤف حسن سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف بیانات سامنے آئے تھے۔
Comments
0 comment