راولپنڈی: جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف دھرنا 10 ویں روز بھی جاری
اب تک جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین 2نشستیں ہوچکی ہیں جو بے نتیجہ رہیں۔
Webdesk
|
4 Aug 2024
راولپنڈی: جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگی بجلی، ہوشربا ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف لیاقت باغ چوک مری روڈ پر دھرنا 10 ویں روز بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین 2نشستیں ہوچکی ہیں جو بے نتیجہ رہیں۔
ناشتے میں نان اور گرم گرم حلوے سے شرکا کی تواضع کی گئی۔راولپنڈی میں بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ پریس کانفرنس میں آئند لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک نہ صرف دھرنا جاری رہے گا بلکہ اسے ملک گیر سطح تک پھیلایا جا سکتا ہے۔
مری روڈ کی ایک سائیڈ عام ٹریفک کی کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔
Comments
0 comment