راولپنڈی معاہدے پر پروپیگنڈا، حافظ نعیم نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنادی

راولپنڈی معاہدے پر پروپیگنڈا، حافظ نعیم نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنادی

جماعت اسلامی کسی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ عوام سے اتحاد کرے گی، بیان
راولپنڈی معاہدے پر پروپیگنڈا، حافظ نعیم نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنادی

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2024

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ راولپنڈی دھرنا معاہدہ پر پروپیگنڈہ کرنے والے عوام کا نقصان کر رہے ہیں، ایسے لوگ جان لیں کہ اس کا فائدہ براہ راست حکومت کو ہوگا۔

حافظ نعیم نے معاہدے کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے پر کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش لوگ پروپیگنڈا کر کے حکومت کو فائدہ دینا چاہ رہے ہیں۔ ن لیگ، پی پی کی طرح پی ٹی آئی نے بھی آئی پی پیز کو چھوٹ دی، عوام کے ریلیف کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں کمی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یاد رکھے کہ اگر معاہدہ پر عملدرآمد نہ ہوا تو دھرنا، لانگ مارچ کے آپشنز موجود ہیں، عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو شٹرڈاؤن، پہیہ جام ہڑتالوں سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گےْ

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں یکم ستمبر سے ممبر شپ مہم کا آغاز کردیا ہے اب جماعت اسلامی ہر گلی اور کچے میں پھیلے گی اور عوام کے علاوہ کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔

ا

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!