ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
ایئر ٹریفک کنٹرولر سے اجازت ملنے کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی
Webdesk
|
22 Feb 2026
کراچی: ریاض سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
پی اے اے حکام کے مطابق مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں خراب ہوئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
حکام نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر سے اجازت ملنے کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق لینڈنگ کے فورا بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
Comments
0 comment