اریجمنٹ کے تحت حکومت لائی گئی دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، جاوید لطیف

اریجمنٹ کے تحت حکومت لائی گئی دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، جاوید لطیف

ایک اریجمنٹ کے تحت حکومت لائی گئی ہے، لیگی رہنما
اریجمنٹ کے تحت حکومت لائی گئی دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، جاوید لطیف

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما  اور نواز شریف کے قریبی ساتھی  جاوید لطیف نے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ایک اریجمنٹ کے تحت حکومت لائی گئی اور نواز شریف کی دو تہائی اکثریت کا راستہ روکا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2018 اور 2024 کے انتخابات کی تحقیقات کیلیے کمیشن قائم کیا جائے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ  کہا کہ جو لوگ ملک میں استحکام نہیں چاہتے انہوں نے ایک ارینجمنٹ کے تحت تحریک عدم اعتماد کا ماحول بنایا، اس کا مقصد نوازشریف کی مقبولیت کو کم کر کے عمران خان کی مقبولیت کو بڑھانا تھا۔  اُن کا مزید کہنا تھا کہاس سازش  میں جنرل باجوہ اور فیض حمید سب ایک پیج پر تھے۔

ایک اور ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت کے اپنے مسائل ہوتے ہیں کیونکہ سادہ اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے دیگر جماعتوں کے مطالبات کو سننا پڑتا ہے۔

جاوید لطیف نے  پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق خبریں سامنے آئیں، سیاسی جماعتوں کو ایسے مطالبے زیب نہیں دیتے اور نہ ایسے مطالبات رکھنے چاہییں بلکہ سیاسی جماعتوں کو گورننس اور ترقیاتی کاموں کی بات کرنی چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!