سعودی، قطر، عمان اور دیگر ممالک سے مزید 139 پاکستانی ڈی پورٹ

سعودی، قطر، عمان اور دیگر ممالک سے مزید 139 پاکستانی ڈی پورٹ

عراق نے 34 پاکستانیوں کو غیر قانونی داخلے اور ویزوں سے زائد قیام پر ڈی پورٹ کردیا گیا
سعودی، قطر، عمان اور دیگر ممالک سے مزید 139 پاکستانی ڈی پورٹ

Webdesk

|

6 Feb 2025

کراچی: گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران موریطانیہ، سینیگال، ملائیشیا، عمان، سعودی عرب، قطر اور دیگر ممالک سے 139 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ان میں سے 15 افراد کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

عراق نے 34 پاکستانیوں کو غیر قانونی داخلے اور ویزوں سے زائد قیام پر ڈی پورٹ کردیا، دو کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

عمان نے 24 شہریوں کو غیر قانونی داخلے پر ڈی پورٹ کر دیا۔ ایک شخص آئی بی ایم ایس کی بلیک لسٹ میں تھا اور اسے اے ایچ ٹی سی کو منتقل کر دیا گیا، جبکہ دو کو لاڑکانہ اور لاہور حکام کے حوالے کردیا گیا۔

سعودی عرب نے بلیک لسٹ کی خلاف ورزیوں، منشیات سے متعلق الزامات، چوری اور بغیر پاسپورٹ سفر کرنے پر 14 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا۔

موریطانیہ اور سینیگال نے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس سے بچائے جانے کے بعد پانچ افراد کو ملک بدر کر دیا اور انہیں اے ایچ ٹی سی کی تحویل میں لے لیا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے 19 مجرموں سمیت 31 پاکستانیوں کو منشیات سے متعلق جرائم، چوری، ویزوں سے زائد قیام اور پاسپورٹ کی خلاف ورزیوں کے جرم میں ملک بدر کیا تھا۔

ایتھوپیا اور قطر نے 9 شہریوں کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے، حکام سے فرار ہونے یا غیر قانونی ملازمت میں ملوث ہونے پر ملک بدر کر دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!