سعودی عرب میں 4 ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری گرفتار

سعودی عرب میں 4 ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری گرفتار

پاکستان کے اہم وزیر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے
سعودی عرب میں 4 ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری گرفتار

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2025

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں 4,700 پاکستانی بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ایسے واقعات عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ "سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو عالمی سطح پر رسوائی سے بچائیں۔ اس قسم کے واقعات پوری قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔"

وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں ملک کی توانائی پالیسیوں پر بھی شدید تنقید کی۔ انہوں نے آزاد توانائی پیدا کرنے والے اداروں (IPPs) پر معاشی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ "IPPs کی جانب سے دن دیہاڑے ڈاکا زنی کی گئی ہے، جس میں بڑے بڑے نام ملوث ہیں۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ ان اداروں کو فروغ دینے کی پالیسی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت (1993 تا 1997) میں متعارف کرائی گئی، جبکہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں ان منصوبوں کو عملی شکل دی گئی۔

خواجہ آصف نے پاکستان میں شمسی توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو "سولر انقلاب" قرار دیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا کہ توانائی کے شعبے سے جڑے درآمدی ڈیوٹیز میں 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

وزیر دفاع کے ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت مزدوروں کی بیرون ملک ساکھ اور توانائی کے مہنگے معاہدوں پر دوبارہ نظرثانی کی ضرورت کو شدت سے محسوس کر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!