سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

ویب ڈیسک
|
26 Jul 2025
سعودی عرب میں خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 زائرین جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے گروپ کی گاڑی کو سعودی عرب میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 زائرین موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
حادثے میں 6 کے قریب زائرین بھی زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لواحقین کی مشاورت اور خواہش کے مطابق تدفین سعودی عرب یا پاکستان میں کی جائے گی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا حادثہ میں 7 عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔
گورنر کا ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے جاں بحق عمرہ زائرین کے لواحقین سے تعزیت اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
Comments
0 comment