سعودی عرب نے پاکستانی اور دیگر عمرہ زائرین پر بڑی پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے پاکستانی اور دیگر عمرہ زائرین پر بڑی پابندی عائد کردی

سعودی عرب کی پابندی کے حوالے سے مذہبی امور نے پاکستانی زائرین کو آگاہ کردیا
سعودی عرب نے پاکستانی اور دیگر عمرہ زائرین پر بڑی پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک

|

11 Feb 2025

سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کرتے ہوئے ایک چیز لازمی قرار دے دی۔

سعودی عرب کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی سے متعلق وزارت مذہبی امور نے پاکستانی مسافروں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نےپولیو ویکسین سے متعلق مراسلہ جاری کیا، جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

عمرہ زائرین کو روانگی سے چار ہفتے پہلے کی پولیو ویکسین کا سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ اس زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کا سرٹیفیکٹ قابل قبول ہوگا۔

سعودی عرب نے سختی سے ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ پر عمل درآمد کی ہدایت کی اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!