سابق اراکین پارلیمنٹ، اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا

2 hours ago

سابق اراکین پارلیمنٹ، اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا

سینیٹر عبدالقادرکی جانب سے"دی ممبرزآف پارلیمنٹ (سیلریزاینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ2026 پیش کیا گیا جوکمیٹی نے منظور کرلیا
سابق اراکین پارلیمنٹ، اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2026

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹ برائے داخلہ نے سابق اراکین پارلیمنٹ، ان کی اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو  پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا۔ 

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں سینیٹر عبدالقادرکی جانب سے"دی ممبرزآف پارلیمنٹ (سیلریزاینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ2026 پیش کیا گیا جوکمیٹی نے منظور کرلیا۔

ترمیمی ایکٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق اراکینِ پارلیمنٹ کومفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ کا حق دار بنایا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق سابق ارکان پارلیمنٹ کے شریکِ حیات مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے جبکہ 28سال سے کم عمر کے زیر کفالت بچے بھی مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!