صحافیوں کی درخواست پر شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
مردان کے تھانہ سٹی میں پریس کلب اور انتظامیہ کے خلاف مہم چلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

ویب ڈیسک
|
11 Feb 2025
پیکا ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج صحافیوں کی شکایت پر شہری کے خلاف اسی قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں ایک شخص خود کو صحافی ظاہر کر کے پریس کلب اور عہدیداران کے خلاف مہم چلارہا تھا جس پر منتظمین نے پولیس کو درخواست جمع کرائی۔
صحافیوں کی درخواست پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔جس میں لکھا گیا ہے کہ خود کو صحافی ظاہر کرنےوالا شخص پریس کلب کے خلاف مہم چلا رہا تھا۔ محمد زاہد نے پریس کلب اور اس کے ارکان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔
پریس کلب کی درخواست پر تھانہ سٹی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔
Comments
0 comment