شہباز شریف کی آزاد امیدواروں کو وفاق میں حکومت بنانے کی دعوت

شہباز شریف کی آزاد امیدواروں کو وفاق میں حکومت بنانے کی دعوت

اگر پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو حکومت بنا لے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، شہباز شریف
شہباز شریف کی آزاد امیدواروں کو وفاق میں حکومت بنانے کی دعوت

ویب ڈیسک

|

13 Feb 2024

مسلم لیگ ن کے صدر اور ن لیگ کے وزارت عظمی کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے آزاد ارکان کو حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔

میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے انتخابی نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کو کہا کہ 'اگر آزاد امیدوار وفاق میں حکومت بناسکتے ہیں تو بنا لیں'۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس اگر اکثریت ہے تو وہ حکومت بنا لیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے،ابھی تک ہمارے پاس اکثریت ہے تو ہم حکومت بنائیں گے،یہ ہے آئینی جمہوری طریقہ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ 92 ہے جبکہ ن لیگ 75 کے ساتھ دوسری، پیپلزپارٹی 54 نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!