شاہد خاقان عباسی نے 8 فروری الیکشن کو انقلاب قرار دے دیا
ویب ڈیسک
|
13 Jan 2025
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن ملک میں سیاسی انقلاب تھا جس میں لوگوں نے انتخابی نشان دیکھا نہ جلسہ دیکھا۔
تھنک فیسٹ میں ’’پاکستان میں ہمیشہ سیاست مسائل کا شکار کیوں رہتی ہے‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر میاں صاحب 8 فروری کو کہتے ہم الیکشن ہار گئے ہیں تو آج ملک اس موڑ پر نہ ہوتا، سیاست دانوں کو ملک بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی 2018 میں اپنی طاقت سے نہیں جیتا اس حقیقت کو ماننا چاہئے، اس لیے ہمیں ماضی بھلا کر اگے بڑھنا چاہئے، ملک کے بڑوں کو مل کر حل نکالنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا اپنا فیصلہ ہے انہوں نے اس الیکشن کو قبول کیا ہے، اس کے اچھے یا برے اثرات قبول کرنے پڑیں گے، ہمیں دیکھنا ہوگا ہم یہاں تک کیسے پہنچے۔
Comments
0 comment