شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، میئر کراچی

شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، میئر کراچی

کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورت حال ہے
شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، میئر کراچی

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2024

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دورہ کیا اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پی آئی ڈی سی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور کے ایم سی سمیت متعلقہ حکام و متعلقہ ڈی ایم سیز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی ہدایت کی۔

مرتضیٰ وہاب کو حکام نے بریفنگ دی کہ جن علاقوں میں بارش تھم چکی وہاں نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ’کسی علاقے میں بھی بارش کا پانی جمع نہ ہونے پائے‘۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بارش کے باعث گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

بعد ازاں میئر کراچی نے آئی آئی چندریگر روڈ، پاکستان چوک، برنس روڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی ڈی سی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے، لیاری کے چار پمپنگ اسٹیشنز جنریٹرز پر چلائے جارہے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام جاری ہے۔ اس وقت بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!