شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔
شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Webdesk

|

7 Oct 2025

شکارپور: شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب سومرواہ پر ریلوے ٹریک پر د دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں5افرادزخمی ہوگئے ۔

وزیراعلی سندھ نے ریل کی پٹری پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق واقعے میں4 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،تاکہ تعین کیا جاسکے کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی۔

دریں اثناء وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کوٹ سلطان کے قریب ریل کی پٹری پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کمشنر لاڑکانہ کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی اور کہاکہ ریسکیو ٹیموں کو بھیج کر متاثرہ مسافروں کو بروقت امداد فراہم کی جائے۔

آئی جی سندھ پولیس نے وزیراعلی سندھ کوبتایاکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!