ساحر حسن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک
|
25 Feb 2025
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہونے والے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
ساحر حسن کو ایس ائی یو کی جانب سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے اعتراف کے بعد مزید تفتیش باقی ہے لہذا اس کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جب کے تفتیشی افسر کو پابند کیا کہ وہ اگلی سماعت پر چالان جمع کرائے۔
واضح رہے کہ مصطفی قتل کیس کے بعد پولیس نے تفتیش کی روشنی میں مختلف لوگوں کو حراست میں لیا تھا جن میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن بھی شامل ہے۔
سائر حسن نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ڈارک ویب کے ذریعے منشیات کی خرید و فروخت کا کام کرتے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت ساری اہم شخصیات کے نام بھی لیے ہیں۔
Comments
0 comment