شیر افضل مروت کو شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی، قیادت کا بڑا ایکشن

شیر افضل مروت کو شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی، قیادت کا بڑا ایکشن

شیر افضل مروت پر پابندی بھی لگادی گئی
شیر افضل مروت کو شعلہ بیانی مہنگی پڑ گئی، قیادت کا بڑا ایکشن

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2025

شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر قیادت نے بانی کی ہدایت پر ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پارٹی کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کیا جس میں ان سے 7 روز میں حالیہ بیان بازی پر جواب مانگا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ قیادت نے جواب دیئے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے روک دیا۔

بانی چئیرمین کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو نوٹفکیشن جاری کیا گیا، شیر افضل مروت نے پہلے بھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ شیر افضل نے بغیر سوچے سمجھے بیانات جاری کئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!