اسلام آباد ، کے پی اور پنجاب میں خوفناک زلزلہ، زمین شدید لرزنے کی پیش گوئی درست ثابت

ویب ڈیسک
|
19 Apr 2025
اسلام آباد اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو گئے۔
بین الاقوامی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 تھی جبکہ اس کی گہرائی 69 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، اوکاڑہ، پشاور، مانسہرہ، ہزارہ ڈویژن، سوات، نوشہرہ، ملاکنڈ، لوئر دیر، ایبٹ آباد، شانگلہ، کرک، ہری پور اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
متاثرہ علاقوں میں شہری خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکلے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر چلے گئے۔
پی ڈی اے میں اور ریسکیو اداروں کی جانب سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں بھی اس حوالے سے کسی نقصان کے اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی کہ پاکستان ترکیہ افغانستان سمیت مختلف ممالک میں شدید زلزلے کا امکان ہے ماہرین نے کہا تھا کہ یہ زلزلہ زمین کے نیچے موجود پلیٹوں کی تبدیلی کی وجہ سے آسکتا ہے اور اس وقت زمین کے نیچے کا سسٹم مکمل حرکت میں ہے جس کی وجہ سے مذکورہ ممالک میں پانچ اشاریہ چھ شدت کا زلزلہ آسکتا ہے
Comments
0 comment