اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی190 کلومیٹر تھی
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

Webdesk

|

3 Apr 2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مظفرآباد، اسکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اورحسن ابدال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاڑاچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1  ریکارڈ کی گئی اور گہرائی190 کلومیٹر تھی  جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!