اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکا کیخلاف کریک ڈاؤن
ویب ڈیسک
|
14 May 2024
اسلام آباد میں غزہ مظاہرین سےاظہار یکجہتی کے لیے احتجاج پر بیٹھے اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان اور خاتون ایکٹویسٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ دو روز سے اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان نے امریکی قونصلیٹ جانے سے روکنے کے بعد احتجاج کیا اور پھر وہیں خیمہ زن ہوکر بیٹھ گئے تھے ۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے پیر کو رات گئے اچانک کریک ڈاؤن کیااور مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں سینیٹر مشتاق بھی شامل ہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی پُرامن احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور سول سوسائٹی کے پُرامن احتجاج پر تشدد ناقابل قبول ہے، فلسطین سے یکجہتی کرنے والوں کی گرفتاری اور مقدمات غیر منطقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی و قانونی حدود میں مظاہروں کیخلاف اسلام آباد انتظامیہ کا ایکشن بلا جواز ہے، مظاہرں کیخلاف امریکی اور پاکستانی حکام کا طرزعمل قابل افسوس ہے، اسرائیل نہتے فلسطینی شہریوں کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا طرزعمل قائداعظم کی فلسطین پالیسی سے انحراف ہے، حکومت پاکستان عوام کے تاریخی اور حقیقی جذبات کا احترام کرے، حکومت پاکستان مبہم پالیسی کی بجائے جراتمندانہ کردار کا مظاہرہ کرے۔ جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کیخلاف مقدمات واپس لئے جائیں اور حمیرا طیبہ اور دیگر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
Comments
0 comment