سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ کے تمام محکمے الرٹ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ کے تمام محکمے الرٹ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

وزیراعلی سندھ نے اسپتالوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی
سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ کے تمام محکمے الرٹ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2024

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمندری طوفان کے خدشےکے پیش نظر تمام صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، اس دوران ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیے اقدامات اور تمام تیاری ضرویر ہے۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام ہسپتالوں کو انتظامات بہتر اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ  سمندر میں غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر محکمہ فشریز کو ماہیگیروں کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!