سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں
سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

Webdesk

|

11 Aug 2025

کراچی : 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آزادی خوشی کاموقع ہے اس موقع پر فائرنگ کرنا غلط عمل ہے۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں، 2 دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی جائے گی تاکہ خوشیوں کو منایا جا سکے۔

ضیا لنجار نے مزید کہا کہ سندھ حکومت یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے، مختلف شہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔

دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے حوالے سے آگاہی پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 14 اگست کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔

 ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کے تحت کارروائی کی جائے گی، اپنی خوشیوں کو غم میں تبدیل نہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!