سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کے خلاف اعلان جنگ، عوام کو بجلی بند کرنے اور مقدمات کی ترغیب

سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کے خلاف اعلان جنگ، عوام کو بجلی بند کرنے اور مقدمات کی ترغیب

عوام کو چاہیے کہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں کے الیکٹرک کے دفاتر میں گھس کر بجلی بند کردیں، سعید غنی
سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کے خلاف اعلان جنگ، عوام کو بجلی بند کرنے اور مقدمات کی ترغیب

ویب ڈیسک

|

22 May 2024

سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی جبکہ صوبائی حکومت نے کے الیکٹرک کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی گرمی  کے دوران لوڈشیڈنگ سے مرجائے تو ایف آئی آر کے الیکٹرک کے خلاف کٹنی چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں عوام کو کے الیکٹر کے دفتروں میں گھس کر بجلی بن کرنی اور پھر عملے کو دس گھنٹے بغیر بجلی کے بٹھانا چاہیے، پھر انہیں گرمی اور عوام پر ہونے والے ظلم کا احساس ہوگا۔

سعید غنی نے عوام سے کہا کہ وہ کے الیکٹرک کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد اور گالی گفتار سے گریز کریں۔

اسمبلی اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ امید کرتے ہیں وفاقی حکومت توانائی کی کمپنیوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ غنڈہ گردی ختم ہو، پاور کمپنیاں صارفین کو من پسند یونٹس کے بل بھیج کر غنڈہ گردی کررہی ہے لہذا اس عمل کو فوری بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دو بندے بجلی کا بل نہ دیں یا ڈیفالٹر ہوں تو پورے علاقے کی بجلی کاٹ دینا ظلم ہے، کسی قانون میں ایک بندے کی سزا دوسرے کو دینے کا تذکرہ نہیں ہے۔ 

قبل ازیں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ہیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!