سندھ حکومت کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
حکومت سندھ کے مطابق ضروری خدمات کے حامل دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی۔
Webdesk
|
23 Apr 2026
کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں یکم مئی 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے یوم مزدور کے موقع پر صوبے بھر میں یکم مئی بروز جمعہ 2026 کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو تمام حکومتی دفاتر، ذیلی دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیرانتظام مقامی کونسلوں میں عام تعطیل ہوگی۔
حکومت سندھ کے مطابق ضروری خدمات کے حامل دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی۔
Comments
0 comment