سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

یہ فیصلہ عید الفطر کے ممکنہ طور پر 31 مارچ یا یکم اپریل 2025 کو آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

Webdesk

|

11 Mar 2025

کراچی : حکومتِ سندھ نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بڑی خوشخبری دے دی۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے تمام ملازمین اور پنشنرز کو مارچ 2025 کی مکمل تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کی جائے گی ۔

یہ فیصلہ عید الفطر کے ممکنہ طور پر 31 مارچ یا یکم اپریل 2025 کو آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 معمول کے مطابق یہ ادائیگیاں یکم اپریل کو کی جانی تھیں تاہم حکومت سندھ نے اسے 21 مارچ 2025 کو ادا کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو عید کی تیاریوں میں سہولت مل سکے۔

 یہ سہولت مستقل، کنٹریکٹ، ورک چارجڈ اور کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین سمیت تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ وقت پر ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!