سندھ کابینہ میں شامل وزراء اور مشیران کو قلمدان سونپ دیئے گئے

سندھ کابینہ میں شامل وزراء اور مشیران کو قلمدان سونپ دیئے گئے

شرجیل انعام میمن کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے محکمے دئے گئے
سندھ کابینہ میں شامل وزراء اور مشیران کو قلمدان سونپ دیئے گئے

Webdesk

|

12 Mar 2024

کراچی:  سندھ کابینہ میں شامل وزراء اور مشیران کو قلمدان سونپ دیئے گئے، کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری نے نومنتخب کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ 

ذرائع کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول  کے محکمے دئے گئے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو محکمہ صحت اور محکمہ پاپولیشن ویلفیئر، سید ناصر حسین شاہ رضوی کو محکمہ توانائی اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، سید سردار علی شاہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ کے محکمے دیئے گئے۔ 

سعید غنی کو لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کا محکمہ، جناب جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی و محکمہ خوراک (اضافی)، ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ و قانون، پارلیمانی امور اور محکمہ کرمنل پراسیکیوشن کا محکمہ دیا گیا۔ 

 صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کو محکمہ زراعت، سپلائی اور پرائسز، محکمہ کھیل و امور نوجوانان اور انکوائریز و اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری کو محکمہ جیل خانہ جات، صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز کے محکمے  دیئے گئے۔

تین مشیر وں کو جو محکمے دئے گئے وہ اس طرح ہیں، مشیر اللہ ڈنو خان بھیو کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات، مشیر احسان الرحمان مزاری کو بین الصوبائی رابطہ محکمہ اور محکمہ کوآپریٹو اور مشیر سید نجمی عالم کو انسانی آبادکاری، مقامی ترقی و سماجی ہاؤسنگ کی ترقی اور محکمہ لائیوسٹاک اینڈ فشریز کے قلمدان سونپے گئے۔ 

وزیراعلیٰ نے اپنی کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعد مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ آخر میں وزیٹر بک میں تاثرات بھی درج کیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!