سندھ میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، الرٹ جاری

سندھ میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، الرٹ جاری

رات کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ جبکہ دن کا 5 سے 7 ڈگری زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
سندھ میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، الرٹ جاری

Webdesk

|

7 Apr 2026

کراچی: سندھ کے مختلف علاقوں میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 11 اپریل کے بعد سندھ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، جس کے سبب رات کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ جبکہ دن کا 5 سے 7 ڈگری زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے متعدد اضلاع بشمول دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

جامشورو، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ اور کشمور میں بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!