سندھ میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر نے کا حکم

سندھ میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر نے کا حکم

احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے
سندھ میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر نے کا حکم

Webdesk

|

10 Apr 2026

سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت دکانوں، مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے جبکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں یہ اوقات رات 9 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو رات 11:30 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی،تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!