سندھ میں موٹرسائیکل کیلیے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع
سندھ میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ نمبر پلیٹ اپ ڈیٹ کرنے کی مہم تیز کردی گئی ہے۔

Webdesk
|
4 Aug 2025
کراچی: سندھ میں موٹرسائیکل کیلیے سیکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی میں ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کے وزیر مکیش کمار چاولہ کی ملاقات ہوئی، انہوں نے بلاول بھٹو کو بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ نمبر پلیٹ اپ ڈیٹ کرنے کی مہم تیز کردی گئی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر مکیش کمار چاولہ نے سیکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹوں کو نصب کرنے کی ڈیڈ لائن 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی۔
Comments
0 comment