سندھ پاور الیکٹرک اتھارٹی کے قیام کی منظوری، 197.916 ملین کا بجٹ بھی منظور
سندھ کابینہ نے منظوری دی
ویب ڈیسک
|
15 Aug 2024
کراچی: سندھ حکومت نے توانائی کے معاملات پر نظر رکھنے اور انہیں کنٹرول کرنے کیلیے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے سیپرا کے قیام کی منظوری دی۔
اجلاس میں شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اتھارٹی سندھ رجسٹریشن آف الیکٹرک پاور سروس ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہے، سیپرا کا ایک چیئرمین اور 3 ممبران ہوں گے۔
اتھارٹی کے قیام کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے 197.916 ملین روپے بجٹ بھی منظور کرلیا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں کراچی کے ضلع وسطی میں 612 ایکڑز اراضی 120 میگاواٹ اور ملیر میں 600 ایکڑز پر 150 میگاواٹ سولر پارک قائم کرنے کی منظوری دیدی۔
Comments
0 comment