سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی
ویب ڈیسک
|
26 Jan 2026
سانحہ گل پلازہ کا دسویں روز بھی آپریشن جاری، اموات کی تعداد 73 ہو گئی۔
کراچی میں گزشتہ ہفتے کی شب کو تجارتی مرکز گل پلازہ پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد اب 73 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی فہرست بدستور موجود ہے۔
ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران ملنے والی باقیات سے 23 لاشوں کی شناخت ہوئی جنہیں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے بتایا کہ 23 لاشوں میں سے 17 کی شناخت ڈی این اے جبکہ باقی کی چہرے کی مدد یا کپڑوں سمیت دیگر نشانی کی وجہ سے ہوئی۔
عمارت میں فائنل انسپیکشن اور سرچ کے لیے دیکھنے کی ٹیم داخل ہو چکی ہے جس کے بعد اسے آج مکمل طور پر سیل کر کے گرانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے ابھی مختلف زاویوں سے اس کو دیکھا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment