سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل کی 29 مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم ہوں گی
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا محفوظ تحریری فیصلہ جاری کردیا، اب یہ 29 نشستیں دیگر جماعتوں کو کامیابی کے تناسب کے حساب سے ملیں گی۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جس میں واضح لکھا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 6، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 104 کے تحت فیصلہ سنایا، چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ، اور بلوچستان نے نشستیں نہ دینے کے اکثریتی فیصلے کی حمایت کی جبکہ پنجاب سے الیکشن کمیشن کے ممبر بابر بھروانہ نے اس سے اختلاف کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!