سپریم کورٹ فیصلے کے بعد نیب نے توشہ خانہ ریفرنس واپس لے لیا
ویب ڈیسک
|
10 Sep 2024
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نیب ترامیم کو درست قرار دینے کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو نے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف دائر توشہ خانہ کا نیا کیس واپس لے لیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نئے توشہ خانہ مقدمے کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے جج کو بتایا کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس لیے ہم یہ ریفرنس واپس لینا چاہتے ہیں۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کید رخواست پر ریفرنس سینٹرل جج کی عدالت کو بھیج دیا۔ اس کے ساتھ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریفرنس واپس بھیجنے سے پہلے ملزمان کی درخواست ضمانت کو سنا جائے کیونکہ اس مقدمے میں دو علیحدہ مقدمات درج نہٰں ہوسکتے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا۔ جس کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم کی جانے والی عدالت نے ملزمان کے وکلا کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب ترامیم کے بعد یہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہے کیونکہ قومی احتساب بیورو کا دائرہ اختیار ختم ہوگیا۔
Comments
0 comment