سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق فیصلہ جاری

سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق فیصلہ جاری

سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف، جہانگیر ترین سمیت دیگر سیاست دانوں کو ریلیف ملے گا
سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق فیصلہ جاری

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چھ رکنی بینچ نے آرٹیل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے اپنے ہی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے نئی تشریح بیان کردی۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کا تحریری مختصر حکمنامہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین میں آرٹیکل 62 ون ایف کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا، آرٹیکل 62 ون ایف کا ڈیکلریشن دینے کیلئے کوئی قانونی طریقہ کار ہی موجود نہیں ہے۔

آرٹیکل 62ون ایف کے تحت ڈیکلریشن دینے کیلئے شفاف ٹرائل کے آئینی حق کو مدنظر رکھا جائے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تاحیات نااہل قرار دیے گئے وہ سیاستدان جنکی سزائیں پوری ہوگئی ہیں اب وہ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔ ان میں اقامہ رکھنے پر تاحیات نااہل قرار دیے گئے نواز شریف، جہانگیر ترین سمیت دیگر سیاست دان شامل ہیں۔

سات رکنی رکنی بینچ میں سے چھ نے فیصلے پر اتفاق جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!