اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین و گاڑیاں واپس کردیں

اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین و گاڑیاں واپس کردیں

اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر ہاؤس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کردیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین و گاڑیاں واپس کردیں

Webdesk

|

18 Mar 2024

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس حوالے سے کہا کہ زیادہ اہل کار نہیں چاہییں۔ سکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر ہاؤس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کردیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 6 سکیورٹی گاڑیاں بھی واپس کرتے ہوئے رواں سال کے اسپیکر ہاؤس اور دفتر کے تمام اخراجات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی ہے، جس کے تحت سرکاری افسران کو صرف ناگزیر وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کفایت شعاری پالیسی کے تحت بیرون ملک دوروں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!