سردار سرفراز خان ڈومکی انتقال کرگئے
Webdesk
|
16 Sep 2024
کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز خان ڈومکی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے، کراچی کے نجی ہسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔
سردار سرفراز ڈومکی کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا،سردار سرفراز پی بی 8 سبی سے کامیاب ہوئے تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے، مرحوم نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے، سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی رحلت سے گہرا صدمہ پہنچا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
Comments
0 comment