سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا
Webdesk
|
20 May 2024
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے سردار تنویر الیاس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر 267/24 درج ہے اور اسی مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے سردار الیاس کو تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔
خیال رہے رواں ماہ کے شروع میں مارگلہ پولیس نے سردار تنویر الیاس کے خلاف سینٹورس مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر مبینہ قبضہ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔
Comments
0 comment