سرکاری حج اسکیم، 6 روز کے دوران ہزاروں درخواستیں موصول

سرکاری حج اسکیم، 6 روز کے دوران ہزاروں درخواستیں موصول

سب سے زیادہ حج درخواستیں اسلام آباد میں جمع ہوئیں، اسلام آباد میں 5 ہزار 485 درخواستیں موصول ہوئیں۔
سرکاری حج اسکیم، 6 روز کے دوران ہزاروں درخواستیں موصول

Webdesk

|

24 Nov 2024

کراچی: سرکاری حج اسکیم کیلئے پہلے 6 روز میں 15 ہزار 844 درخواستیں موصول ہو گئیں ہیں جبکہ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے موبائل ایپ  پاک حج  بھی فعال کر دی گئی ہے ۔

دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ حج درخواستیں اسلام آباد میں جمع ہوئیں، اسلام آباد میں 5 ہزار 485 درخواستیں موصول ہوئیں۔

کراچی میں 3 ہزار 53،لاہور میں 5 ہزار 118 ،  ملتان سے 1807،کوئٹہ سے 381 افراد نے درخواستیں جمع کرائیں گئیں ۔

ترجمان وزارت مذہبی امورعازمین حج کی رہنمائی کے لیے موبائل ایپ پاک حج فعال کردی گئی، درخواست گزار موبائل ایپ کے ذریعے حج آپریشن سے باخبر رہیں گے، ایپ پر ذاتی کوائف،حج پیکیج کی معلومات،اعلانات اور رہنمائی دی جائے گی۔

 عازمین حج کو تربیتی پروگرام، پروازوں کے شیڈول کی آگاہی دی جائے گی، نقشوں کی مدد سے مکہ، مدینہ اور مشاعر کے راستوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!