اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کے نتائج بنانے کیلیے اربوں روپے لیے، فضل الرحمان
ویب ڈیسک
|
14 Feb 2024
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ نے نتائج تبدیل کیے اور اس پر اربوں روپے کی رشوت بھی لی ہے۔
سینئر اینکر عاصمہ شیرازی کے ساتھ گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن اسٹیبلشمنٹ نے کروائے ہیں اور نتائج بھی اُسی نے بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ’اسٹیبشلمنٹ نے نتائج تبدیل کرنے پر رشوت لی اور اربوں، اربوں روپے کمائے ہیں‘۔ انہوں نے خود کو ملنے والے ووٹ پر بھی سوال اٹھایا۔
اسٹیبلشمنٹ مخالف ووٹ زیادہ پڑھنے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’خیبرپختونخوا میں اتنے ووٹ نہیں جتنے دکھائے گئے ہیں:۔ فضل الرحمان نے انتخابی نتائج اور اپنے الزامات کو کسی بھی فارم پر چلینج نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری پریس کانفرنس ہی دراصل اس سب کو چلینج کرنے والی بات ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ’میں ان اداروں، الیکشن کمیشن اور عدالتوں پر اعتماد کروں؟ میں اب بس عوام کی عدالت میں جاؤں گا اور عوامی حمایت کے ساتھ اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے، احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے‘۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنہوں نے یہ حرکتیں کر کے ملک کی صورت حال سنگین کی سوالات تو اُن سے ہونے چاہیں، اُن لوگوں نے یہ سب کر کے جھک ماری اور پورے ملک میں یہ سنگین (انتخابی نتائج تبدیل کرنے) جرم کیا ہے۔
Comments
0 comment