اسٹیبشلمنٹ سے مذاکرات ہورہے ہیں یا نہیں؟ عمران خان کا واضح مؤقف

اسٹیبشلمنٹ سے مذاکرات ہورہے ہیں یا نہیں؟ عمران خان کا واضح مؤقف

عمران خان نے ایک بار پھر اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف کردیا
اسٹیبشلمنٹ سے مذاکرات ہورہے ہیں یا نہیں؟ عمران خان کا واضح مؤقف

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2024

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 'اسٹیبلشمنٹ' کے ساتھ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بات چیت ہوئی تو اس کی توجہ صرف آئین کی پاسداری اور ملکی استحکام کو یقینی بنانے پر ہوگی جبکہ انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی جاچکی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے عوام کے پیار پر زور دیا، اور اسے قومی دفاع میں ان کے کردار سے منسوب کیا۔ 

انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ادارے کو تقویت دینے کے بجائے فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے قتل سمیت تشدد کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے ساتھ ملک بھر میں لاقانونیت کی کیفیت کو بیان کیا۔ 

انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ اس حکومت کی وجہ سے عوام مشکلات میں مزید گھر چکے ہیں، حکومت نے نہ تو اپنے اخراجات کم کیے ہیں اور نہ ہی عوام کی آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی بدانتظامی کا خمیازہ عام آبادی کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی موجودہ پالیسیوں کو خود تباہ کن قرار دیتے ہوئے آئندہ بجٹ کے بعد مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی کی۔

عمران خان نے ایک بار پھر اس بات کا دعویٰ کیا کہ انہیں دو بار قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!