پاکستان میں ہر شہری کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، وزیراعظم

پاکستان میں ہر شہری کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم کو کراچی کی نجی یونیورسٹی میں طالب علموں کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا
پاکستان میں ہر شہری کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک

8 Dec 2023

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے مگر اظہار رائے کسی تعمیری معاملے پر ہونا چایے۔

کراچی میں نجی یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں نگراں وزیر اعظم کے سامنے گلگت، بلتستان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان کھڑا ہوا اور اُس نے اپنا دل کھول کر رکھ دیا۔

نوجوان نے اپنے علاقے کی محرومیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب اس پر آواز اٹھاتے ہیں تو ہمارا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جاتا ہے، اگر آپ ہمیں حقوق نہیں دے سکتے تو آئینی طور پر کشمیر جیسا اسٹیٹس دے دیں تاکہ ہم اچھے پڑوسی کی طرح آپ کے ساتھ رہیں اور اپنے وسائل و اسباب خود پیدا کریں۔

آج کراچی یونیورسٹی میں کاکڑ صاحب کا واسطہ پھر ایک #اِیَّاکَ_نَعۡبُدُ_وَ_اِیَّاکَ_نَسۡتَعِیۡنُ والے سٹوڈنٹ سے پڑ گیا 🤣🔥
اللّٰہ نے کیا خوبصورت پہچان دی ہے کہ اِیَّاکَ_نَعۡبُدُ_وَ_اِیَّاکَ_نَسۡتَعِیۡنُ سنتے ہی مخالفین کہتےہیں لو انصافی آ گیا 🔥🔥🔥 pic.twitter.com/bbn932xn7W
— Haider Ali (@HaiderA50149074) December 8, 2023

اس سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے سب سے پہلے تو یہ کہا کہ ’آپ ایک وزیر اعظم کے سامنے اس طرح سے گفتگو کررہے ہیں تو یہ تاثر ختم ہوجاتا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں ہر شہری برابر ہے اور ہر شہری کو اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے‘۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!