سوشل میڈیا پر کردار کشی، اشفاق ستی نے خودکشی کا اشارہ دے دیا

سوشل میڈیا پر کردار کشی، اشفاق ستی نے خودکشی کا اشارہ دے دیا

اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے مجھے سوشل میڈیا پر بدنام کیا، اینکر پرسن
سوشل میڈیا پر کردار کشی، اشفاق ستی نے خودکشی کا اشارہ دے دیا

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2024

اینکر پرسن اشفاق اسحاق ستی نے اپنی دوسری بیوی نومیکا ستی کے گھریلو تشدد کے الزامات کا جواب دیا۔ 

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کے بجائے اس معاملے کو عدالت پر چھوڑ دیا جائے اور قانون کو اپنا فیصلہ کرنے دیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اس وقت شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

فیس بک ویڈیو بیان میں اشفاق ستی کا کہنا تھا کہ جس طرح کسی تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں اسی طرح کسی بھی کہانی کے بھی دو رخ ہوتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ہر میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے ہیں۔

اینکر پرسن نے بیوی کے ساتھ مبینہ جھگڑے کی وجہ سے اپنی بدنامی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان کی "ذاتی زندگی عوامی سطح پر بحث کی جا رہی ہے، جس میں ایسے معاملات شامل ہیں جن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا اور انہیں اس پر شدید افسوس ہے۔ اشفاق ستی نے ریمارکس دیئے کہ "پولیس میرے اور نومیکا کے درمیان گھریلو تشدد کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے، عدالت کو کیس کا فیصلہ کرنے دیں۔"

انہوں نے اپنی تیسری بیوی زارا انصاری کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کا ذکر کیا اور بتایا کہ زارا سے تین سال قبل شادی کی اور اُن کا ڈیڑھ سال کا بچہ تھا، زارا انصاری کے ساتھ شادی سے متعلق سب کچھ دوسری بیوی کو معلوم تھا اور انہوں نے نومیکا کی رضامندی سے تیسری شادی کی۔

اشفاق ستی نے بتایا " نومیکا کے پاس طلاق کا آپشن بھی تھا، لیکن اس نے میرے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا، میرے بچوں کی دیکھ بھال کی۔ میں نے اسے ہر معاملے میں مستقل طور پر ترجیح دی۔"

انہوں نے زور دے کر کہا نومیکا نے مجھ سے اپنی تیسری بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کیا اور مجھے بلیک میل کیا، جس کو میں نے برداشت کیا، یہ کیس اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے اور مجھے وہاں سے انصاف کی توقع ہے‘۔

اشفاق اسفاق ستی نے ساتھی اینکرپرسن رابعہ انعم پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مجھے وحشی، درندہ اور مجرم ثابت کر رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پہلی شادی کے بارے میں غلط معلومات شیئر کرکے بدنام کرنے کی کوشش کی، جس سے میں ڈپریشن میں چلا گیا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ بیوی اور بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ 

اشفاق ستی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے کیس کی بڑے پیمانے پر کوریج کی وجہ سے ان کے بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔ اس پریشان کن صورتحال میں وہ اور بچے شدید ذہنی تناؤ میں ہیں اور خود کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔

اینکر پرسن نے اپنے خاندان پر تباہ کن اثرات کا انکشاف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "اس کے پاس پانے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔" انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری سوشل میڈیا پر ان کو بدنام کرنے والوں پر عائد ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!