سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، زمین لرز اٹھی

سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، زمین لرز اٹھی

زلزلے کے نتیجے میں شہری خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے
سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، زمین لرز اٹھی

ویب ڈیسک

|

17 Nov 2024

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گیے جس کے بعد لوگ عمارتوں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 213 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان ریجن تھا۔

ریسکیو 1122 اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!