سوات میں زلزلہ، شدت 5 ریکارڈ کی گئی
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
Webdesk
|
5 Sep 2024
سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ زلزلہ زیر زمین 104کلو میٹرمیں آیا۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
Comments
0 comment